یو این پی تک کا صحافتی سفر

Pakistan

Pakistan

لاہور کے ایک ماہنامہ سے ایک رپورٹر کی حیثیت سے شروع ہونے والا سفر یو این پی یونی ویژن نیوز پاکستان نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر تک آ پہنچا ہے اس نیوز ایجنسی تک پہنچنے کا سفر دو دہائیوں کے طویل عرصہ پہ محیط ہے اس طوی، کھٹن اور پرخار راہوں پہ چلتے ہوئے بہت سے نشیب و فراز کا سامنا کرنا پڑا، اس کے باوجود ہم پھر بھی صحافت کے ایک طالب علم کی حیثیت سے سیکھنے کی کوشش رکھے ہوئے ہیں۔

اس مقام تک پہنچنے میں جو کامیابیاں ملیں ان میں رب کائنات کا فضل اور مخلص دوستوں کی مخلصانہ مشاورت شامل رہی ہے۔ ورنہ خاکسار اکیلا تو کچھ بھی نہیں کر سکتا تھا یہ سب ایک گروپ کے نیٹ ورک کا نتیجہ ہے انشا ء اللہ ہم آئندہ بھی متحد ہو کرحالات کا سامنا کریں گے صحافتی سفر میں ہمیں کچھ صحافیوں کی جانب سے نہ صرف تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیابلکہ ہمارے صحافتی وجود ہی کو تسلیم کرنے گریزاں رہے۔

اس کے باوجودہم نے ایک عزم کے ساتھ اپنے صحافتی سفر کو جاری رکھا وقت کے ساتھ ساتھ جہاں ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہیں کامیابیوں کے نئے دروازے بھی کھلتے گئے۔ ملک عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مختلف اخبارات و رسائل میں اہم عہدوں پہ کام کرتے ہوئے صحافت کو سمجھنے اور سیکھنے کاموقع ملتا رہا یہ وہ وقت نہیں کہ آپ کو آج کی تازہ خبرکے لئے کل کے اخبارات کا انتظار کرنا پڑے گاوقت بدلا، سوچیں بدلیں، حالات بدلے۔

تقاضے بدلے نفسانفسی کے دور میں سائنس نے ترقی کی منزلیں طے کرتے ہوئے دنیا کو ایک گلوبل ویلج بنا دیا ہے آج دنیا ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیوڈاٹ کے فاصلے پہ ہے جب آپ ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیوڈاٹ پہ کلک کریں گے تو دنیا آپ کے سامنے ہوگی۔ حالات حاضرہ میں جہاں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اطلاعات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں وہاں سائبرالیکٹرانک میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ ایک سروے کے مطابق پاکستان کے 61 فیصد لوگ مطلوبہ خبروں کے حصول کیلئے آن لائن اخبارات اور نیوز ویب سائٹ کا وزٹ کرتے ہیں۔

Electronic Media

Electronic Media

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نیوز ویب سائٹس کسی نعمت سے کم نہیں کیونکہ بیرون ملک میں انکی رسائی ملکی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا تک نہیں ہوسکتی۔ وہ اپنے علاقہ اور ملک کی صورتحال سے باخبر رہنے کیلئے نیوز ویب سائٹس کو اطلاعات کی فراہمی کا نہایت موثر ذریعہ سمجھتے ہیں۔ الحمدللہ ہم ایک ویب یو این این پاکستان کے نام سے چلا رہے ہیں جیسا کہ میں نے اوپر لکھا کہ میری صحافت سے آشنائی دودہائیوں سے ہے۔

دنیائے صحافت میں مجھے متعارف کروانے والے محسن کا نام مقصود انجم کمبوہ ہے جو کوٹ رادھا کشن قصور کے باسی ہیں اور انہیں یواین این پاکستان ڈاٹ کام کا ضلع قصور کا ریذیڈنٹ ایڈیٹر مقرر کیا گیا ہے تاکہ ہم ان کے تجربات سے مزید سیکھنے اور سمجھنے کی کو شش کریں۔ الحمدللہ یو این پی کی نیوز سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملک بھر کے مختلف اخبارات میں اس نیوز ایجنسی کی خبریں پبلش ہو رہی ہیں ہمارے صحافتی سفر میں ہمارے صحافتی وجود کو تسلیمنہ کرنے والوں سے کوئی گلہ و شکوہ نہیں ہے۔

وہ ان کا ذاتی فعل تھا ہم کھلے دل سے ان سب احباب کے دعوت دیتے ہیں وہ آئیں اور یو این پی کے پلیٹ فارم سے سنگ سنگ چلیں ہم انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہیں گے۔ ہم یو این پی کے پلیٹ فارم سے مظلوم کی آواز کو ایوان اقتدار تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ معاشرے میں بے شمار مسائل کو نہ صرف اعلی حکام تک پہنچائیں گے بلکہ انہیں حل بھی کرائیں گے، ہم انشاء اللہ یو این پی کے پلیٹ فارم سے زرد صحافت کے خاتمہ کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بھی بہانے سے دریغ نہیں گے۔

Dr. Khurram BA

Dr. Khurram BA

تحریر: ڈاکٹر بی اے خرم