رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران مچھلی کی برآمدمیں 11.97فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،وفاقی ادارہ شماریات

اسلام آباد(پی پی سی)وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013 -14 کے پہلے ماہ کے دوران مچھلی کی برآمد میں 11.97 فیصد اضافہ ہو گیا۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری۔

کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2013ء کے دوران 1 کروڑ 99 لاکھ 85 ہزار ڈالر مالیت کی مچھلی اور اس کی مصنوعات برآمد کی گئی جبکہ گزشتہ سال کی اس مدت کے دوران 1 کروڑ 78 لاکھ ڈالر مالیت کی مچھلی برآمد کی گئی تھی۔ ماہرین کے نزدیک رواں مالی سال کے دران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں مزید اضافہ کے امکانات روشن ہیں۔