تین رکنی کمیٹی فائنل ہے، اسی سے مذاکرات کرنا ہونگے، ترجمان طالبان

Shahid Ullah Shahid

Shahid Ullah Shahid

پشاور (جیوڈیسک) ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان شاہداللہ شاہد نے وضاحت کی ہے کہ ہماری 3 رکنی کمیٹی فائنل ہے، جس نے مذاکرات کرنے ہیں اسی کمیٹی سے کرنے ہوں گے۔

شاہد اللہ شاہد نے حتمی طور پر کہا ہے کہ ہماری جانب سے کمیٹی میں کوئی نیا نام شامل نہیں کیا جائے گا۔ تر جمان نے کہا کہ اس حوالے سے مولانا سمیع الحق کو فون کر کے آگاہ کر دیا ہے۔