تین سو یونین کونسلز میں نئے اسکول بنائیں گے، وزیرخزانہ پنجاب

Punjab Finance Minister

Punjab Finance Minister

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیرخزانہ میاں مجتبی شجاع الرحمان کاکہناہے کہ 300 یونین کونسلز میں نئے اسکول بنائیں گے، صوبے میں لڑکیوں کے تمام اسکولوں ، جبکہ جنوبی پنجاب کے تمام اسکولوں میں مسنگ فسلٹیز مہیاکی جائیں گی، جبکہ 4 ۔اضلاع میں اسکول آنے والی بچیوں کو 200 روپے مہینہ بھی دیئے جائیں گے۔

پنجاب کے وزیرخزانہ میاں مجتبی شجاع الرحمان وزیرقانون و پارلیمانی امور پنجاب رانا ثنا اللہ کے ہمراہ لاہورمیں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ تعلیم پنجاب حکومت کی پہلی ترجیح ہے،شعبہ تعلیم کیلئے244 ۔ارب روپے مختص کرنے کی تجویزہے،آنے والے سالوں میں اس رقم کو مزید بڑھایا جائے گا

ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے کیلئے بجٹ کا 11 فیصد اور انرجی سیکٹر کیلئے 20 ارب 47 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، مجتبی شجاع الرحمان نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ پچھلے سال سے 16 فیصد زیادہ ہے، جبکہ 32 فیصد ترقیاتی بجٹ جنوبی پنجاب کیلئے رکھا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ لگژری رہائش گاہوں اور زرعی ٹیکس لگایا گیا ہے۔

16 فی صد ہے اسے بڑھایا نہیں گیا، مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ 2 سے 4 کنال کے گھر پر5 لاکھ روپے، 4 سے 8 کنال کے گھر پر 10 لاکھ اور8 کنال سے بڑے گھر پر 15 لاکھ روپے لگژری ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

جو صرف ایک بار دینا ہو گا اس کے علاوہ امیر آبادیوں میں 5 مرلے کے گھروں پر دوبارہ پراپرٹی ٹیکس عائد کر گیا ہے ،انہوں نے کہاکہ کسانوں کو بائیوانرجی اور سولر ٹیوب ویل دینے کیلئے ساڑھے 7 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔