کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ پانچ افراد ہلاک، دو زخمی

Injured

Injured

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد اپنی جانو ں سے ہاتھ دھو بیٹھے پولیس کے مطابق لیاقت آباد دس نمبر کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ گارڈن عثمان آباد عظیم پلازہ کے قریب بھی فائرنگ سے شوکت نامی شخص جان سے گیا جبکہ شہزاد نامی شخص زخمی ہوا ۔
گارڈن کے ہی علاقے میں فائرنگ سے 65 سالہ شخص جاں بحق ہوا۔ اورنگی ٹاون بنارس پل کے نیچے گھات لگائے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہاتم خان نامی شخص کو قتل کر دیا۔ مقتولین کی لاشوں کو قانونی ضابطے کی کارروائیوں کے لیے سول اور عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

کلفٹن پارک ٹاور کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ کریم آباد کے قریب نجی اسپتال سے عارف نامی شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہے۔ ماڑی پور روڈ پر کران سینما کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔