تلہ گنگ کی خبریں 10.03.2013

پاکستان تحریک انصاف عوام کی مقبول ترین واحد سیاسی جماعت کے طور پر ابھری ہے

تلہ گنگ( تحصیل رپو ر ٹر )پاکستان تحریک انصاف عوام کی مقبول ترین واحد سیاسی جماعت کے طور پر ابھری ہے جو عوام کو درپیش مختلف مسائل سے نکالے گی۔ تحریک انصاف آنے والے الیکشن میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی ان الفاظ کا اظہار سربراہ تحریک انصاف حلقہ این اے61 ملک یاسر اعوان نے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ روائتی دھڑا بندی کی سیاست کا مکمل طور پر خاتمہ کریں گے اور ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام برادری سمیت حلقہ این اے 61کے تمام شہر اور گائوں سے بے شمار نوجوانوں ، بزرگوں کی سپورٹ حاصل ہے۔ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے غریب عوام کی آواز کو بلند کرنے اور ان کے مسائل کی تکمیل کے لیئے سر گرم ہوں اور انشاء اللہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے کامیابی حاصل کرکے حلقہ میں خوشحالی طرف جائیں گے۔ مجھے کرنل(ر) سرخرو اعوان، حکیم نثار احمد سمیت دیگر پارٹی کی بھرپور حمایت حاصل ہے ہم نے تلہ گنگ اور اس سے ملحقہ تمام گائوں میں الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہے۔ انشاء اللہ عمران خان ہی آنے والے نئے پاکستان کا وزیر اعظم ہوگا ۔ اپنی تمام تر توجہ الیکشن کی تیاریوں پر صرف کر دی ہے۔عوامی رابطہ مہم میں مزید تیزی لاتے ہوئے غریب عوام کی دہلیز پر روشن مستقبل کے لیئے دستک دے رہے ہیں۔ حلقے کی عوام باریوں کا کھیل ختم کر کے ایک حقیقی تبدیلی کی طرف جانا چاہتے ہیں اور یہ تبدیلی پاکستان تحریک انصاف کی پلیٹ فارم سے ملک کو نے کونے میں پہنچے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پچنند کے نواحی علاقہ بنجرہ میں رہائشی حاجی شیر علی ولد لال خان بلوال کے گھر قدرت کا حیران کن کرشمہ پیش آیا
تلہ گنگ( تحصیل رپو ر ٹر )پچنند کے نواحی علاقہ بنجرہ میں رہائشی حاجی شیر علی ولد لال خان بلوال کے گھر قدرت کا حیران کن کرشمہ پیش آیا کہ ایک گائے نے ہم جنس تین مادہ بچوں کو جنم دیا، حیرانگی کی بات یہ کہ تینوں بچے صحت مند اور ایک دوسرے سے ایسی مشابہت رکھتے ہیں کہ ان میں فرق تلاش نہیں کیا جاسکتا۔ علاقہ بھر میں یہ بات سب سے انوکھی اور توجہ کا مرکز ہے کہ اس سے پہلے گائے نے تین بچے جنم نہیں دیئے یہ علاقہ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی صحت مند گائے نے ہم جنس تین بچوں کو جنم دیا۔ قدرت کے ایسے کرشمے سے انسان دنگ رہ جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ میں روز نا مہ نئی با ت نے بے روزگار ی ،مہنگائی اور لا قا نو نیت کے بارے میں سر وے کیا
تلہ گنگ (ملک ارشد کو ٹگلہ )تلہ گنگ میں روز نا مہ نئی با ت نے بے روزگار ی ،مہنگائی اور لا قا نو نیت کے بارے میں سر وے کیا۔ سر وے میں عوام حکو متی نما ئند ئو ں پر بھڑ ک ا ٹھی اور گڑ گڑا کر اللہ تعا لی سے دعا کی کہ اے اللہ ہم پر کو ئی رحم دل حکمر ان بھیج جو ہمیں مہنگا ئی ،کر پشن ،لو ڈشیڈ نگ اور دیگر مسا ئل سے چھٹکا را دلوائے ۔سر وے میں یا سر ،طا رق ،ا حمد ،عمر حبیب ،ارشاد،نور حسین ،نور خان ،غلا م علی ،ملک ربانی ،نذر حسین ،عارف ،عامر ،امیتاز ،ملک خالد ،اسد ،عظمت ،عمار اور عثمان نے روزنامہ نئی بات سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں پیپلز پارٹی اور اسکے اتحادیوں نے عوام کو جینے کے قابل نہیں چھوڑا۔کرپشن ،بے روزگاری اور کمر توڑ مہنگائی پیپلز پارٹی اور اتحادی حکومت کا کارنامہ ہیں ۔عوام الیکشن میں پیپلز پارٹی اور اسکے اتحادیوں کا کڑا احتساب کریں گے۔سر وے میں مز ید انہو ں نے اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے پانچ سالوں میں ملک میں لاقانونیت ،کرپشن اور بے روزگاری کے علاوہ کچھ نہ دے سکی ۔اب وقت آ گیا ہے کہ عوام ملک کو تباہ برباد کرنے والوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوںاور پرچی کے زریعے اہل اور دیانت دار لوگوں کو ووٹ دیکر اسمبلہوں میں بھیجیں گے تاکہ ملک کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے ۔ پیپلز پارٹی اور اس کی اتحا دی جما عتو ں کا ایک ہی نعرہ اور ایک ہی مقصد ہے وہ ہے اقتدار کے مزے لوٹنا ۔اقتدار کے لیے یہ جماعتیں کچھ بھی کر سکتی ہیں ۔دو دو بار اقتدار میں آنے کے بعد بھی یہ پاکستان کو نہ سنوار سکے اور آئندہ بھی ان سے کوئی امید نہیں ۔پاکستان کو ہم ہی بدلیں گے اور ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔امیتاز، احمد ،اسد کا کہنا تھا کہ اب ہم سے ووٹ خر ید نے کی کو شش کی جا رہی ہے ۔اس بھو لی عوام کو لا لچ دے کر بے وقو ف بنا یا جا رہا ہے لیکن ہم اب بکنے اور جھو نکنے والے نہیں ہیں ۔انتخا بات میں ان لوگوں کا احتساب ہو گا جن لوگوں نے اقتدار کے مزے لوٹے ہیں۔