آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا

Warm Weather

Warm Weather

بلوچستان (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم بلوچستان کے سوا باقی تین صوبوں اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہا۔

میرپور خاص، حیدر آباد، راول پنڈی ، لاہورڈویژن اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش منڈی بہاو الدین میں 13 ملی میٹر رکارڈ کی گئی۔ دالبندین ملک کا گرم ترین علاقہ رہا جہاں درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔