آج سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھلیں رہیں گے

CNG Open

CNG Open

کراچی(جیوڈیسک)آج سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔ آل پاکستان سی این جی اایسوسی ایشن سندھ زون کے چیئرمین سمیر گلزار کے مطابق جمعرات کو گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے مطابق سی این جی اسٹیشنز بند ہونا تھے۔

لیکن صوبے بھر میں یوم سوگ کے باعث پمپپس بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا لہذا سوئی سدرن کی اجازت کے بعد آج سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔