ٹانک میں بجلی کی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ ، بل ادا نہ کرنے کا فیصلہ

Tonic

Tonic

ٹانک (جیوڈیسک) ٹانک میں بجلی کی غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجاً بل ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی سی آفس ٹانک میں ہونے والے اجلاس میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ وزیر، ایکسین واپڈا سعید الرحمن سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرکا کا کہنا تھا کہ واپڈا پیسکو کی جانب سے شہر میں 18 جبکہ دیہات میں 21 ،21 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے واپڈا کو بلوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی اورگھر گھر جاکر لوگوں کو بجلی کے بل ادا نہ کرنے کہا جائیگا۔