ٹورنٹو : کینڈین پارلیمنٹ کو بم سے اڑانی کی سازش ناکام، 2 ملزمان گرفتار

Canadian

Canadian

کینڈین (جیوڈیسک) پولیس نے برٹش کولمبین پارلیمنٹ کو دھماکے سے اڑانے کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے دو افراد حراست میں لے کر دیسی ساختہ پریشر ککر بم برآمد کرلیے ہیں۔ کینڈین رائل پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر جیمز ملیزیہ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ دو کینڈین شہریوں جان اسٹورٹ اور آمنڈا کوروڈی کو حراست میں لے کر بم دھماکے کی بڑی سازش کو ناکام بنا کر تباہی کے بڑے منصوبے سے بچالیا ہے۔

ان کہنا تھا کہ ملزمان القاعدہ کی دہشت گردانہ واردواتوں سے متاثر ہوکر وکٹوریہ پارلیمنٹ دھماکے سے اڑانا چاہتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتے تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ تھا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے اس منصوبے میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔