مصری فوج نے آئین معطل کرنے کا پلان بنا لیا

Egyptian

Egyptian

قاہرہ (جیوڈیسک) مصری فوج کی جانب سے حکومت اور مظاہرین کو تنازعہ ختم کرنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کو ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا کہ مصری فوج صدر مرسی کی حکومت کو برطرف کر کے آئین معطل کرنے کا منصوبہ بنا چکی ہے جس پر مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کے بعد عمل کیا جائے گا۔

فوج اور صدر محمد مرسی دونوں اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مبینہ دہشت گردوں اور بے وقوفوں کے خلاف جان کی بازی کھیلنے کو تیار ہیں۔ صدر محمد مرسی مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ وہ مر کر بھی ایسا نہیں کریں گے۔