انڈونیشیا میں زلزلہ ، 22 افراد ہلاک

Indonesia

Indonesia

انڈونیشیا (جیوڈیسک) گزشتہ روز انڈونیشیا میں آنے والے زلزلہ نے درجنوں خاندانوں کے چراغ گل کر دئیے۔ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی جبکہ دو سو سے زائد زخمی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

انڈونیشیا کے صوبہ ایکہ میں آنے والے زلزلہ نے تباہی مچا دی۔ جس سے درجنوں افراد لاپتہ اور کئی مکانات تباہ ہوگئے۔ گزشتہ روز آنے والے زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں آنے والے زلزلہ سے ہونے والی تباہی کا اندازہ تاحال نہیں لگایا جا سکا جبکہ اب تک بائیس افراد ہلاک اور دو سو سے زائد زخمی ہیں۔ جبکہ دو ہزار چار میں اسی صوبہ سے سونامی بھی ٹکرایا تھا جس سے پورے ایشیا میں دو لاکھ تیس ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی تھیں۔