ٹورنامنٹ کی میزبان ٹیم اُسامہ اسپورٹس کو 3-0 سے شکست ، پاک پی ڈبلیو ڈی کے عثمان عبداللہ شاندار کھیل

کراچی : اُسامہ اسپورٹس اور رحیم محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل ٹائون کے زیر تعاون شاہ فیصل کالونی فٹ بال اسٹیڈیم میں جاری آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اختتامی مراحل میں داخل دوسرا سیمی فائنل پاک پی ڈبلیو ڈی نے جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

گزشتی روز ٹورنامنٹ کا دوسرا اور آخری سیمی فائنل پاک پی ڈبلیو ڈی اور ٹورنامنٹ کی میز بان ٹیم اُسامہ اسپورٹس کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاک پی ڈبلیو ڈی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُسامہ اسپورٹس کو باآسانی 3-0 سے شکست سے دوچار کرکے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

میچ کے دوران کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلہ کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے ہاف میں فاتح پاک پی ڈبلیو ڈی کی ٹیم نے اپنے کھیل میں بہتری پیدا کرتے ہوئے ان کے اسٹار فارورڈ عمران عبداللہ نے یکے بعد دیگرے دو گول اسکور کئے جبکہ عمران نے ایک گول کیا ۔اُسامہ اسپورٹس کی بھر پور کوشش کے باوجود گیند گول پوسٹ میں داخل نہ کرسکی۔

ٹورنامنٹ کا پہلا فائنل مورخہ 8 جون 2013ء بروز ہفتہ کراچی ککرز اور کوہاٹ اسپورٹس کے دمیان جبکہ دوسرا فائنل مورخہ 9جون 2013ء بروز اتوار کو پی ڈبلیو ڈی بمقابلہ کراچی ککرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 25ہزار روپے کیش انعام اور ٹرافیاں دی جائیں گی جبکہ رنر اَپ ٹیم کو 15 ہزار کیش اور ٹرافیاں اور کھلاڑیوں کو انفرادی کیش انعامات دئے جائیں گے۔

 

Foot Ball Tornament

Foot Ball Tornament