سانحہ عباس ٹاون کا مقدمہ تھانہ سچل میں نامعلوم افراد کے خلاف درج

Abbas Town Blast

Abbas Town Blast

کراچی(جیوڈیسک)سانحہ عباس ٹاون کراچی میں بم دھماکے کا مقدمہ 2 دن بعد تھانہ سچل میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے کہ 49 افراد جاں بحق اور140 زخمی ہوئے، جبکہ دھماکا گاڑی کے ذریعے کیا گیا۔

حکومت نے متاثرین کے لیے امدادی رقم کا اعلان بھی کردیا اور اپنی بے حسی پر پردہ ڈالنے کے لیے دھماکیکی تحقیقات کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران پر مشتمل کمیٹی بھی قائم کردی لیکن مقدمہ درج کرنے کا خیال دو دن گزرجانے کے بعد پولیس کو آیا۔