سانحہ بادامی باغ کے 54 ملزمان کو گرفتار کر لیا،سی سی پی او

CCPO Lahore

CCPO Lahore

لاہور(جیوڈٰسک)سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ واقعہ بادامی باغ کے چون ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

لاہور میں رونما ہونے والے واقعہ بادامی باغ کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی ٹیمیں کئی دنوں سے چھاپے مار رہی ہیں۔سی سی پی او لاہور امجد سلیمی نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بادامی باغ واقعہ میں ملوث چوون ملزمان میں سے ستائیس نامزد اور ستائیس نامعلوم افراد ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج پولیس کی جانب سے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔