ہنگو : غیرت کے نام پر لڑکا سنگسار،لڑکی قتل

Hangu

Hangu

ہنگو(جیوڈٰسک)ہنگو میں غیرت کے نام پر جرگے کے فیصلے کے بعد لڑکے کو سنگسار اور لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔

انسانیت سوز واقعہ کرم ایجنسی کے علاقہ پارہ چنار میں پیش آیا،جہاں انور الدین نامی نوجوان اور انتظار بی بی کو جرگے کے سامنے پیش کیا گیا،لڑکی کے رشتہ داروں نے دونوں پر تعلقات کا الزام لگایا جس پر جرگے نے غیرت کے نام پر اندوہناک فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق لڑکے کو سنگسار اور لڑکی کو پانچ گھنٹے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔