سانحہ کوئٹہ : آج بھی دھرنوں کا سلسلہ جاری

Quetta Dharna

Quetta Dharna

کوئٹہ (جیوڈیسک)کوئٹہ مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علما کونسل کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نمائش چورنگی،انچولی،فائیو اسٹار چورنگی،ناتھا خان اسٹار گیٹ ، ملیر سمیت دیگر علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

دھرنوں کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ آج صبح نیو ایم اے جناح روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک گاڑی کو نذرآتش کردیا اور مزار قائدکے قریب مشتعل افرادنے بس کو آگ لگا دی ۔ احتجاج اور دھرنے کی وجہ سے ایئرپورٹ جانے والے راستے بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو ایئرپورٹ پہنچنے پر دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کراچی سے اندرون وببیرون ملک جانیوالی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہے،لاہور جانیوالی پرواز پی کے302 تین گھنٹے سے زائد تاخیرکا شکار،ڈھاکہ جانیوالی پرواز پی کے266 پانچ گھنٹیسے زائد تاخیر کا شکار رہی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کے گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔