سانحہ کوئٹہ، صوبے میں حکومت کا کوئی وجود نہیں: نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک)مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ سے ثابت ہو گیا کہ صوبے میں حکومت کا کوئی وجود نہیں۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں 80 سے زائد بے گناہوں کا قتل اتنا بڑا المیہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران امن و امان کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔ وفاقی حکومت صوبے میں اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔