ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے پی پی کانپ گئی ،شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک)لاہور وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے میٹروبس اور سپورٹس فیسٹول کو شفاف قرار دینے سے پیپلزپارٹی کانپ اٹھی ہے ،جوہر ٹاون لاہور میں اسپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مربوط نظام بنایاگیا ہے۔

جس کی شفافیت کا ثبوت بین الاقوامی ادارے بھی دے رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے اسپورٹس کمپلیکس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ،انہوں نے سپورٹس فیسٹیول کی کامیابی پر منتظمین میں انعامات تقسیم کیے ،جوہر ٹاون میں جامع مسجدبنانے کا بھی اعلان کیا۔