جرمنی میں طوفان سے پانچ افراد ہلاک

Storm

Storm

جرمنی (جیوڈیسک) جرمنی میں حکام کے مطابق ملک کے مغربی حصے میں آنے والے شدید طوفان کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ جرمنی کی ہنگامی حالات کی سروسز نے بتایا کہ ڈیوسلڈراف میں ایک درخت گرنے سے تین افراد ہوئے۔ ڈیوسلڈراف میں درخت گرنے سے سڑکیں بلاک ہو گئیں۔ ہنگامی سروسز کے مطابق کولون اور کریفیلڈ میں درخت گرنے سے دو سائیکل سوار جبکہ ایسن میں ایک شخص گلی صاف کرتے ہوئے ہلاک ہوا۔

طوفان سے ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہوا جب کہ حکام نے لوگوں سے استدعا کی ہے کہ وہ ڈیوسلڈراف میں طوفان سے متاثر ہونے والی ٹرینوں، سٹرکوں اور ہوائی اڈے کو استعمال نہ کریں۔
جرمنی کی ہنگامی حالات کی سروسز نے ڈیوسلڈراف میں ہلاک ہونے والے تین افراد کی لاشوں کو رات کے وقت ہٹا دیا۔

طوفان سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ گیلسنکرچن میں واقع چڑیا گھر کے حکام نے بتایا کہ طوفان سے چڑیا گھر سے دو سرخ پانڈا غائب ہو گئے جن میں سے ایک کو ڈھونڈ کر طبی امداد دی گئی۔ گیلسنکرچن میں مقامی شہریوں سے کہا گیا کہ وہ گمشدہ پانڈے کے بارے میں حکام کو آگاہ کریں۔