امریکی ریاست اوریگن کے اسکول میں فائرنگ، کئی افراد زخمی

Firing

Firing

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست اوریگن کے اسکول میں فائرنگ ہوئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست اوریگن کے علاقے ٹروٹ ڈیل کے ہائی اسکول میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 3 مسلح افراد اسکول کی عمارت میں موجود ہیں، جبکہ فائرنگے سے چند افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس نےاسکول کو گھیرے میں لے لیا ہے۔