غداری کیس: مشرف کی فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد، 3 رکنی بنچ تشکیل

Musharraf

Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرو یز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا بنچ تبدیل کر دیا گیا ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا ۔سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کے لئے تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے ۔

جسٹس جواد ایس خواجہ بنچ کی سربراہی کریں گے بنچ کے دوسرے ارکان میں جسٹس خلجی عارف حیسن اور جسٹس اعجاز افضل شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے غداری کیس میں فل کورٹ بنانے کی درخواست جو مسترد کردی گئی اور فل کورٹ کی جگہ تین رکنی لارجر بنچ قائم کردیا گیا ہے جو غداری کیس کی پیر کے روز سے سماعت کر

ے گا۔