غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب داخل کر دیا

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے اقدامات سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ،وزیراعظم نے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کر دی ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیں اور جلد از جلد 3 نومبر کے اقدامات کی تحقیقات کرائی جائیں۔

سپریم کورٹ میں ڈپٹی اٹارنی جنرل دل محمد علی زئی نے حکومت کی طرف سے جواب داخل کرایا، حکومتی جواب میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایف آئی اے پرویز مشرف کے تین نومبر کے اقدامات کے بارے میں تحقیقات کرے۔

تحقیقاتی ٹیم میں اچھی شہریت کے حامل افسر شامل ہوں اور تحقیقات جلد از جلد مکمل کی جائیں۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ انکوائری کی مانٹیرنگ کیلئے ایک کمیشن بھی بنایا جائے۔ کل سپریم کورٹ میں پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت ہو گی۔