تیونس: النہضہ کی حکومت چھوڑنے پر رضا مندی

Tunisia

Tunisia

تیونسیا (جیوڈیسک) تیونس میں حکمران اتحاد اور حزب اختلاف کے درمیان عبوری حکومت کے قیام پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اسلام پسند جماعت النہضہ کے زیر قیادت حکمران اتحاد اور حزب اختلاف نے اس سلسلے میں طے پانے والے سمجھوتے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس کے تحت تین ہفتوں کے اندر غیر جانبدار ٹیکنو کریٹس پر مشتمل عبوری حکومت قائم کی جائے گی۔ اگلے ہفتے کے اختتام تک عبوری وزیراعظم نامزد کر دیا جائے گا۔

وزیراعظم دو ہفتوں کے اندر اپنی کابینہ کا اعلان کر دے گا۔ یہ غیر سیاسی کابینہ آئندہ انتخابات تک اپنے فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔ النہضہ جنوری 2011 میں سابق صدر زین العابدین بن علی کی اقتدار سے بے دخلی کے بعد ہونے والے انتخابات میں برسرِ اقتدار آئی تھی۔