تیونس میں بھی حکومت کے خلاف مظاہرے شروع

Tunisia

Tunisia

تیونیس (جیوڈیسک) تیونیس یا مصر کے بعد تیونس میں بھی حکومت کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ مصر اور تیونس میں طویل عرصے سے اقتدار پر قابض حکمرانوں کے خلاف عوامی انقلاب کے بعد اسلام پسند جماعتوں کی حکومتیں قائم ہوئیں۔ لیکن پہلے مصر میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹا۔

اب حیران کن طور پر تیونس میں بھی حکومت کے خلاف احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناکر سڑکوں پر مارچ کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ موجود ہ حکومت کو فوری طورپر مستعفی ہو جانا چاہیے۔