ترکی کے ایجنٹ 300 ڈالر کے عوض شام میں لیبیا کے لیے جنگجو بھرتی کررہے ہیں: المرصد

Fighters

Fighters

لیبیا (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی لیبیا میں‌ قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے شام میں جنگجو بھرتی کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے ‘سیرین آبر ویٹری’ کے مطابق شام کے شہروں ادلب اور حلب میں ترکی کے ایجنٹ مقامی لوگوں کو لیبیا میں لڑائی کے لیے بھرتی کر رہے ہیں اور انہیں لڑائی میں شمولیت پر 100 سے300 ڈالر تک کی رقم کی دینے کی پیش کش کی جا رہی ہے۔

سیرن آبزر ویٹری کے مطابق شام میں موجود ترکی کے ایجنٹ لوگوں کو لیبیا میں لڑائی میں شمولیت پر قائل کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔ اس مہم کے دوران یہ ایجنٹ لوگوں کو پیسے کا لالچ دے کر انہیں کا ایندھن بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ بھرتی ہونے والے جنگجووں کو 100 سے 300 ڈالر تک کی رقم دینے کا وعدہ کیا جا رہا ہے۔ وعدے کے مطابق یہ رقم انہیں ہر ماہ فراہم کی جائے گی۔

المرصد کی تازہ رپورٹ کے مطابق شام میں ترکی کے حمایت یافتہ جنگجو گروپوں سلطان مراد، حمزہ بریگیڈ اور سلطان سلیمان شاہ کی طرف سے 300 نئے جنگجو لیبیا بھیجے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر ترکی شام کے 17 ہزار 300 جنگجوئوں کو شام بھیج چکا ہے۔ ان میں 18 سال سے کم عمر کے 481 بچے شامل ہیں۔