ترکی : مظاہروں میں 5 افراد ہلاک، 5 پانچ ہزار زخمی

Turkey Demonstrations

Turkey Demonstrations

ترکی (جیوڈیسک) ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان کی وارننگ کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، مظاہروں کے دوران 5 افراد ہلاک اور پانچ ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب تقسیم سکوائر میں خواتین مظاہرین نے احتجاج میں شامل بچوں کے تحفظ کے لئے انسانی زنجیر بنائی۔

تقسیم سکوائر میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعنیات ہے۔ پولیس مظاہرین کو ربڑ کی گولیوں، پانی کی توپوں اور آنسو گیس کی شیلنگ سے نشانہ بنا رہی ہے تو جواب میں مظاہرین پولیس پر پتھروں اور پیٹرول بموں سے حملے کرتے ہیں۔ وزیر اعظم طیب اردگان نے انقرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احتجاج کرنے والوں کو آخری واننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارک عوام کی ملکیت ہے نہ کہ چند قابضین کی۔ دوسری جانب خواتین نے تقسیم سکوائر میں انسانی زنجیر بنائی اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ خواتین کا کہنا تھا کہ وہ مظاہروں میں شامل اپنے بچوں کے تحفظ کے لئے یہاں جمع ہیں۔ کئی روز سے جاری مظاہروں میں اب تک 5 افراد ہلاک اور 5 ہزارسے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔