ترکی نے ہر مشکل گھڑی میں انڈونیشیائی عوام کا ساتھ دیا ہے: ایردوان

Erdogan

Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ فاصلوں کے باوجود ترکی نے انڈونیشیائی عوام کے مشکل حالات میں ساتھ دیا ہے۔

صدر ایردوان نے انڈونیشیا کے آچا نامی علاقے میں آنے والے سونامی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی یاد کے سترہویں سال کی مناسبے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔

صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس معنی خیز تقریب میں جسمانی طو رپر موجود نہیں ہوں البتہ اس میں ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکت کرنا میرے لیے باعث فخر ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میں سن 2004میں آنے والی اس المناک تباہی میں ہلاک ہونے والے افراد کے لیے اللہ سے مغرفت کا اور ان کے لواحقین کےلیے صبر کا طلبگار ہوں،ہم انڈونیشیائی برادر عوام کے ساتھ یک جہتی جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کے غم و خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔

صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان میلوں کی مسافت کے باوجود انڈونیشیائی عوام کے مشکل حالات میں ہم ان کے ساتھ رہے ہیں،ہم نے اپنے تمام ممکنہ امکانات انڈونیشیا کی مدد کےلیے استعمال کیے ہیں جبکہ انڈونیشیا کی ترقی میں معاونت کے لیے ترکی نے اب تک 75 ملین ڈالر سے زیادہ کی مدد فراہم کی ہے۔