ترکی سے کوئی عداوت نہیں، دشمنی صرف ایردوآن سے ہے: بشارالاسد

Bashar al-Assad

Bashar al-Assad

شام (اصل میڈیا ڈیسک) شام کے صدر بشار الاسد نے شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ترکی سے کوئی عداوت نہیں۔ ہماری دشمنی صرف صدر طیب ایردوآن اور ان کے ٹولے سے ہے۔

شامی صدر نے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں ترکی اور روس کے درمیان طے پائے معاہدے کو عارضی قرار دیا۔ تاہم انہوں نے اسے ایک اچھا معاہدہ قرار دیا جس کے دور روس مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک مثبت قدم ہے لیکن اس سے سب کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ یہ صرف نقصان کو کم کرتا ہے۔ اس معاہدے کے نتیجے میں شمال مشرقی شام میں جلد ہی حکومت کی عمل داری کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی۔

صدر بشارالاسد نے کہا کہ تمام سیاسی مواقع ختم ہونے کے بعد ادلب میں بھی ایسے منظر نامے کی توقع ہے۔ صدر اسد نے وعدہ کیا کہ تمام سرحدی علاقوں پر نہ صرف فوجی بلکہ انتظامی کنٹرول کی راہ بھی ہموار ہو گی۔

کُردوں کے ساتھ تعلقات کے معاملے پر صدر اسد نے وضاحت کی کہ ان میں سے بیشتر ہمیشہ شامی حکومت کے ساتھ رہے ہیں۔