ترکی : گرم ہوا کے دو غبارے ٹکرا نے سے ایک شخص ہلاک ، متعدد زخمی

Turkey

Turkey

انقرہ(جیوڈیسک) ترکی میں 2 گرم ہوا کے غبارے آپس میں ٹکرا گئے جس سے ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ترکی کی خبر ایجنسی کے مطابق سیاحتی علاقے سے گزرتا ہوا گرم ہوا کا ایک غبارہ دوسرے سے ٹکرا کر نیچے گر گیا۔

حادثے میں برازیلی مسافر ہلاک اور 24 افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں زیادہ ترافراد کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں اور وہ تشویشناک حالت میں ھسپتال منتقل کردیے گئے ہیں، حادثہNevsehir شہر کے قریب ہوا۔