ترکی: صدر ایردوان نے سالِ نو کے موقع پر لاک ڈاون کا اعلان کر دیا

Turkey New Year lockdown

Turkey New Year lockdown

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 229 ہے۔ اس طرح وباء کے آغاز سے لے کر اب تک ملک میں اموات کی کُل تعداد 16 ہزار 646 ہو گئی ہے۔

ایک دن میں 2 لاکھ 4 ہزار 289 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 5 ہزار 64 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

ملک میں مریضوں کی یومیہ تعداد 29 ہزار 617 ہے۔

ہسپتالوں سے فارغ کئے جانے والے 28 ہزار 164 افراد کے ساتھ صحت یاب ہونے والوں کی کُل تعداد 16 لاکھ 31 ہزار 944 ہو گئی ہے۔

اس دوران صدر رجب طیب ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد جارہ کردہ بیان میں کہا ہے کہ لاک ڈاون مقامی وقت کے مطابق 31 دسمبر شام 9 بجے سے لے کر 4 جنوری شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔