ترکی: صدر ایردوان کی فلسطین ڈپلومیسی جاری، کرغزستان اور افغانستان کے صدور سے ملاقاتیں

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کرغزستان کے صدر صادر جاپاروف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

صدارتی محکمہ مواصلات کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مذاکرات میں ایردوان اور جاپاروف نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

دو طرفہ تعلقات اور علاقائی حالات کے جائزے کے بعد صدر ایردوان نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ، غزہ اور فلسطینیوں پر حملوں کی وجہ سے اسرائیل کو ضروری سبق سکھانے کے لئے بین الاقوامی سطح پر ترکی کی کاروائیوں میں ہم کرغزستان کو بھی اپنے ساتھ دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

بعد ازاں صدر رجب طیب ایردوان نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ۔

مذاکرات میں انہوں نے فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے مقابل تمام پلیٹ فورموں سے جاری کاروائیوں میں افغانستان کے شمولیت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔