ترکی میں شاپنگ سینٹر کی تعمیر کیخلاف مظاہرے ، 5 ویں روز بھی جاری

Turkey Demonstration

Turkey Demonstration

استنبول (جیوڈیسک) ترک پولیس اور حکومت مخالف مظاہرین میں آج 5 ویں روز علی الصبح ایک بار پھرجھڑپیں شروع ہوگئی ہیں ۔ترکی میں 4 روز سے جاری مظاہروں سے کاروبار زندگی معطل ہے۔ ٹریڈ یونین نے احتجاج کے خلاف دو روز ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز پہلی بار اسٹاک ایکسچینج میں کمی دیکھی گئی۔

جہاں مارکیٹ 10 پوائنٹس سے نیچے آگئی ہے۔ مظاہروں کے دوران مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد2 ہوگئی ، پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کردیں۔ مظاہرے ایک شاپنگ سینٹر کی تعمیر کے خلاف شروع ہوئے تھے ، تاہم اب یہ حکومت مخالف رنگ اختیار کرتے جا رہے ہیں۔