ترک قوم نے ملکی سالمیت، قومی یکجہتی و بقا کے لیے ہمیشہ اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے، ترک صدر

Tayyip Erdogan

Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترک صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ جب ہمارے وطن کی سالمیت ،قومی یکجہتی اور ملکی بقا کا معاملہ در پیش ہوتا ہے تو ہم سب مل کر اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔

جناب ایردوان نے کزل جا حمال ۔ چرکش ٹنل کی افتتاحی تقریب سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ 18 برسوں میں ہم نے خشکی، سمندر، فضا ہر طرح کے رسل و رسائل میں سر توڑ کوششیں کرتے ہوئے انہیں جدید ترین بنایا ہے۔ جس کے بعد ہم اپنے مستقبل کی جانب کہیں زیادہ مصمم اور مثبت نگاہ سے دیکھ سکتے ہیں۔

ترک صدر نے بتایا کہ ہم نے جب بھی منصوبہ بندی کی ہے اسوقت صرف اور صرف قوم کی ترقی اور مستقبل کو بالائے طاق رکھا ہے۔ ہم نے ملت کی ضروریات اور اس کے مستحق ہونے والے تمام تر شہہ کاروں کو ملک میں لانے کی کوشش کی ہے۔

کزلجا حمال۔ چرکش ٹنل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کی بدولت موجودہ راستے کو 2.4 کلو میٹر کم کرتے ہوئے وقت اور ایندھن کی بچت کا موقع فراہم کیا جائیگا اس سے تقریباً ساٹھے سات ملین لیرے کی بچت حاصل ہو گی۔