ترکمانستان حکومت کاشہریوں کوفراہم کئے جانے والا مفت پیٹرول بند کرنے کا فیصلہ

Turkmenistan

Turkmenistan

اشک آباد (جیوڈیسک) ترکمانستان کی حکومت نے گاڑیوں کے مالکان کوفراہم کئے جانے والا مفت پیٹرول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم جولائی سے شہریوں کوماہانہ بنیاد پر مفت فراہم کئے جانے والا 120 لیٹرپیٹرول کی فراہمی بند کری جائے گی جب کہ گیس، بجلی اور پانی کی مفت فراہمی جاری رہے گی۔ حکام کا کہنا تھا اس کا مقصد ملکی معیشت کی ترقی کویقینی بنانا ہے۔ واضح رہے کہ ترکمانستان کی حکومت 2008 سے شہریوں کو مفت پیٹرول فراہم کررہی ہے۔