دو ماہ میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بھی خراب ہو گئی، کامل علی آغا

Kamil Ali Agha

Kamil Ali Agha

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ 2 ماہ کے دوران امن و امان کی صورتحال پہلے سے بھی خراب ہو گئی اور پاکستان کی سر زمین اس کے اپنے شہریوں پر تنگ ہو گئی۔ لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے مچھ اور چلاس کے واقعات پر شدید افسوس کا اظہار کیا، سینیٹر کامل علی آغا نے سوال کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کہاں ہیں۔

ملک چلانے کی حکومت کی کیا پالیسی اور حکمتِ عملی ہے، 2 ماہ میں تو اس کی سمجھ نہیں آئی، سانحہ مچھ اور چلاس میں اہم حکومتی عہدیداروں کے قتل کے ذریعے ریاست کو براہ راست چیلنج کیا گیا، دہشت گردوں کو گرفت میں لانے کے لیے تمام وسائل بروے کار لائے جائیں۔