ایک طرف دو فرعون اکٹھے ہوگئے دوسری طرف عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر،ہم نے نچلی سطح پر الحاق کرکے ان دونوں فرعونوں کو نیست و نابود کریں گے

راجن پور(حنیف بلوچ سے )ایک طرف دو فرعون اکٹھے ہوگئے دوسری طرف عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر،ہم نے نچلی سطح پر الحاق کرکے ان دونوں فرعونوں کو نیست و نابود کریں گے جنہوں نے جان بوجھ کر یہاں کی عوام کو پسماندہ رکھا۔اگر ملتان میں یوسف ر ضا گیلانی پچاس سالوںکا کام پانچ برسوں میں کر سکتا ہے تو یہ کیوں نہیں؟حقیقت یہ ہے کہ ایم این اے دوست مزاری نے کروڑوں روپے کی جائیدادیں بنائیں۔

عوام کی فلاح کے لئے ملنے والا پیسہ انہوںنے خودد ہڑپ کرلیا ۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ (ن) سردار عاطف حسین مزاری نے مٹھن کوٹ میں انجمن تاجران کی طرف سے بلائے گئے ایک بڑے جلسے سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اور سردارڈاکٹر حفیظ الرحمٰان خان کے خیالات ملتے جلتے ہیں،انہوں نے اپنے دورمیں عوامی خدمات کے جھنڈے گاڑھ دیئے تھے۔

اس بار کیونکہ ضلع راجن پور کی بڑی شخصیات میر صاحب اور نصراللہ خان ٹکٹ لینے کے لئے کبھی میاں نواز شریف کے پاس بھاگتے ہوئے آئے تو کبھی شہباز شریف کے پاس ۔مگر انہوں نے ان دونوں کو یکسر مسترد کردیا تو اب یہ دونوں ملکر ہمارا مقابلہ کرنے نکلے ہیں انکا یہ اتحاد انکی عبرت ناک شکست کا منہ بولتاثبوت ثابت ہوگا۔

کیونکہ یہاںکی غیرت مند عوام انکو یکسر مسترد کر دے گی جنہوں نے پچھلے کئی برسوں سے عوام کوبیوقوف بنائے رکھا۔اجلاس میں سردار صفدر خان مزاری ،سردار حفیظ الرحمٰن خان دریشک،سردار یوسف خان،سردار اظہر خان ،علائولدین خان مزاری وائس چئیرمین پنجاب انجمن تاجران،خواجہ محمد سلیم سٹی صدر،نے بھی جلسہ سے خطاب کیا اور مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی کاموں کی تعریف کی۔