امریکی فوج کا افغانستان سے انخلا شروع ,بارہ گاڑیاں پاکستان میں داخل

U.S. Cars

U.S. Cars

کابل(جیوڈیسک)امریکی فوج نے افغانستان سے انخلا شروع کر دیا ہے،پہلے مرحلے میں 12 امریکی فوجی گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان داخل ہو گئیں۔

طور خم میں کسٹم کلیرنس ملنے کے بعد امریکی ملٹری گاڑیاں کراچی بندرگاہ کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران افغانستان سے 20امریکی فوجی گاڑیاں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔