بنگلہ دیش : فیکٹری گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 1000 ہو گئی

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکہ(جیوڈیسک)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں فیکٹری عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔بنگلہ دیش کے حکام کے مطابق ڈھائی ہزار افراد زخمی ہیں جبکہ دوہزار چار سو سینتیس افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر فیکری میں کام کرتے تھے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے وہ امدادی کام آج بند کر دیں گے،اس کے بعد بلڈوزروں کے ذریعے ملبے کو ہٹایا جائے گا۔بنگلہ دیش میں ٹیکسٹائل کی صنعت سے تقریبا 40 لاکھ افراد وابستہ ہیں۔

عمارت گرنے سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے بعد 18 ٹیکسٹائل فیکٹریوں کو خطرناک قرار دے کر بند کیا جا چکا ہے۔حکومت نے فیکٹریوں کی عمارتوں کی حالت کی نگرانی کے لئے ایک اعلی سطحی کمیشن تشکیل دیا ہے۔