بیلجیم : ہیروں کی ڈکیتی میں ملوث 31 افراد گرفتار

Belgium Robbery

Belgium Robbery

برسلز(جیوڈیسک)بیلجیم پولیس نے50 ملین ڈالرز مالیت کے ہیروں کی ڈکیتی میں ملوث ہونے کے شبے میں 31 افراد کو حراست میں لے لیا۔بیلجیم پولیس نے فروری کے مہینے میں 50 ملین ڈالرز مالیت کے ہیروں کی ڈکیتی میں ملوث ہونے کے شبے میں 31 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برسلز کے دفتر استغاثہ کے مطابق گرفتار ہونے والے ان افراد کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ اس سلسلے میں ایک ملزم کو فرانس، آٹھ کو سوئٹزرلینڈ اور چوبیس کو برسلز سے گرفتار کیا گیا۔ دوران تفتیش پولیس نے ملزمان سے بڑی تعداد میں ہیرے، نقد رقوم اور قیمتی گاڑیاں بھی برآمد کر لیں۔