کرم ایجنسی،جھڑپ کے دوران تین سکیورٹی اہلکار شہید، 9 دہشت گرد ہلاک

Security personnel

Security personnel

کرم ایجنسی(جیوڈیسک)کرم ایجنسی کی تحصیل سنٹرل کرم میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ تین سیکورٹی اہلکار جاں بحق چار زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سنٹرل کرم کے علاقے پاڑا چمکنی میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ ہوئی جس میں تین سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

جبکہ چار زخمی ہوگئے۔سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں 9 شدت پسندوں ہلاک ہوگئے۔جھڑپ کا سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہا۔واضح رہے کہ کل سنٹرل کرم کے محتلف علاقوں پہاڑا چمکنی، تحتو اور دیگر علاقوں سے کل سے آپریشن کی خوف کی وجہ سے نقل مکانی کا سلسلہ بھی شروع ہے ابھی تک 3 ہزار سے زائد افراد ان علاقوں سے لوئر کرم کے علاقے صدہ منقتل ہو چکے ہیں۔