القاعدہ امریکا پر کسی بڑے حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے، القاعدہ امریکا پر کسی بڑے حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔ امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کو بریفنگ کے دوران اعلی امریکی عہدیدار نے بتایا کہ القاعدہ شدت پسندوں کی گفتگو سے اشارہ ملا ہے کہ وہ امریکا پر کسی بڑے حملے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

دہشتگردوں نے حملے کو بڑا اور سٹریٹجکلی انتہائی اہم قرار دیا ہے تاہم القاعدہ یہ حملہ کب اور کس وقت کرے گی اس بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔ امریکی عہدیدار کا کہنا تھا خفیہ ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ دہشتگردی کے خطرے کے باعث مشرق وسطی، شمالی افریقہ کے کئی ممالک میں امریکی سفارتخانوں کو ایک دو روز کیلئے بند کیا جا چکا ہے۔