امریکی ڈالر کی قدر ایک بار پھر 102 روپے سے تجاوز کر گئی

Dollars

Dollars

کراچی (جیوڈیسک) ملک میں جاری سیاسی بحران اور پھیلنے والی منفی افواہوں کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی گھبراہٹ طاری رہی جس کا دباؤ پاکستانی روپے کو برداشت کرنا پڑا اور زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی قدر دوبارہ 102 روپے کی سطح عبور کر گئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی نسبت ڈالر کی قدر مزید 57 پیسے کے اضافے سے 102.47 روپے کی سطح پر آ گئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 102.20 روپے ہوگئی۔