امریکا سے کراچی لائے گئے اژدھے چڑیا گھر کی انتظامیہ کے حوالے

Karachi Zoo Snake

Karachi Zoo Snake

کراچی (جیوڈیسک)امریکا سے کراچی لاجانے والے 31 اژدھے کسٹم حکام نے قبضہ میں لے لئے جنہیں کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔کسٹم ترجمان کے مطابق امریکا سے اژدھے ٹھٹھہ کے نجی فارم ہاوس میں رکھنے کے لئے منگوائے گئے تھے۔

جنہیں کاغذی کارروائی مکمل نہ ہونے پر قبضے میں لئے گئے، ترجمان کسٹم کا کہنا ہے کہ جب تک ان اژدھوں کی مکمل کاغذی کارروائی مکمل نہیں ہوتی انہیں کراچی چڑیا گھر میں رکھا جائے گا، بعد میں کسٹم حکام نے اژدھے ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید کے حوالے جنہوں نے یہ اژدھے کراچی چڑیاں گھر کی انتظامیہ کے حوالے کردیئے گئے۔