چڑیا گھر میں ماحول بہتر ہونے کے ساتھ ہی ملک بھر سے آنے والے سیا حوں کے علاوہ غیر ممالک کے شہریوں نے بھی چڑیا گھر کا رخ کیا ہے

Karachi Zoo

Karachi Zoo

کراچی : چڑیا گھر میں ماحول بہتر ہونے کے ساتھ ہی ملک بھر سے آنے والے سیا حوں کے علاوہ غیر ممالک کے شہریوں نے بھی چڑیا گھر کا رخ کیا ہے آج چائینا کے ایک گروپ نے چڑیا گھر کی سیر کی جو کئی گھنٹہ چڑیا گھر میں رہا جبکہ 2 یوم قبل پورپین ممالک کے ایک گروپ نے چڑیا گھر کی سیر کی۔

غیر ممالک کے مختلف گروپ ان دنوں تسلسل سے چڑیا گھر آرہے ہیں۔ چڑیا گھر میں زوڈے کے انعقاد سمیت مختلف نمائشوں کی وجہ سے شہریوں اور سیاحوں نے خصوصی توجہ دی ہے جس میں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔

کراچی چڑیا گھر میں موسم بہار کے رنگ برنگے پھول کھلنا شروع ہو گئے جبکہ پر انے درختوں اور پودوں پر کونپلیں پھوٹ رہی ہیں سائبیریا سے آنے والے مہمان پرندوں نے جو اکتوبر نومبر میں زو میں ڈیرہ ڈالتے ہیں اب ان پردیسی پرندوں نے اپنے دیس کی طرف رخ کرنا شروع کر دیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ان کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔