امریکا : گوانتانامو جیل کیخلاف مظاہرہ، درجنوں افراد گرفتار

Guantanamo prison

Guantanamo prison

امریکا(جیوڈیسک)امریکا میں گوانتانامو جیل بند کرنے کیلئے مظاہرہ کرنے والے درجنوں مظاہرین گرفتار کر لئے گئے۔گوانتانامو کے قیدیوں کی بھوک ہڑتال کے سو دن مکمل ہونے پر وائٹ ہاس کے سامنے گوانتانامو جیل بند کرنے کیلئے مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے کے شرکا نے کتبے اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر گوانتانامو جیل فوری بند کرنے کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ گوانتانامو جیل غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر موثر ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔