امریکا میں گرمی کا راج شہری بلبلا اٹھے پارہ 50 ڈگری پر

U.S. Heating

U.S. Heating

امریکا کی متعدد ریاستیں ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیش تر ممالک اس وقت گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ امریکا میں بھی گرمی کی شدت اپنے عروج پر ہے اور لوگ گرمی سے بچنے ٹھنڈی جگاوں کا رخ کر رہے ہیں۔ امریکا کے جنوب مغربی ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جہاں درجہ حرارت اڑتالس سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا ہے۔

جس سے لوگ بل بلا اٹھے ہیں۔مقامی افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد جھیلوں ، سوئمنگ پول اور فواروں کے ٹھنڈے پانی کے ذریعے جھلسا دینے والی گرمی سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کر دی۔ مختلف شہروں میں انتظامیہ نے لوگوںکی سہولت کے لیے پارکوں اور سڑکوں پر کولنگ ٹینٹ لگادیے۔ محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ یعنی امریکا میں پارہ پچاس سے بھی اوپر جا سکتا ہے۔