مصر : حکومت اور اپوزیشن کے حامیوں میں ایک بار پھر جھڑپیں

Egypt Government

Egypt Government

قاہرہ (جیوڈیسک) مصرمیں اپوزیشن اور حکمران جماعت کے کارکنوں میں ایک بار پھر جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں،امریکانیقاہرہ میں اپنے سفارت خانے کے غیر ضروری عملے کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ مصرمیں اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کی کال کے بعد حالات ایک بارپھر خراب ہو گئے ہیں۔

ایک روزقبل اپوزیشن اور حکمران جماعت اخوان المسلمین کی جھڑپوں میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے۔مرنے والوں میں ایک امریکی شہری بھی شامل ہے۔اس واقعے کے بعد امریکا نے سفارت خانے کے غیرضروری عملے اور ان کے اہلخانہ کو واپس بلا لیا ہے