جنوبی افریقہ میں امریکی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ

Demonstrated

Demonstrated

جوہانس برگ (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ میں سیکڑوں افراد نے امریکی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا اور مظاہرین نے امریکی پالیسیوں اور صدر اوباما کے خلاف نعرے لگائے۔ جوہانس برگ میں ہونے والے مظاہرے کا اہتمام بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں نے کیا تھا۔

احتجاج میں دوسرے افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور جنوبی افریقہ میں رہنے والے یورپی باشندوں اور مسلمانوں نے بھی شرکت کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی صدر آزادی کے بجائے سامراج کی علامت ہیں، وہ خود کو افریقی ملکوں سے دور رکھیں، مظاہرین نے امریکی جھنڈا بھی نذر آتش کیا۔