دس سال قبل طالبان سے مذاکرات کر لیتے تو افغانستان میں امن ہوتا، نیٹو کمانڈر

NATO Commander

NATO Commander

لندن (جیوڈیسک) نیٹو کے نائب کمانڈر جنرل نک کارٹرنے کہا ہے کہ اگر طالبان کے ساتھ دس سال پہلے مذاکرات کر لیے جاتے تو آج افغانستان کے حالات بہت بہتر ہوتے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے جنرل نک کارٹر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دس سال پہلے جب طالبان کو افغانستان میں شکست ہوئی۔

اس وقت افغان مسئلے کا حل ڈھونڈنا آسان تھا اگر اس وقت طالبان سے مذاکرات کر لیے جاتے تو آج اس قدر مشکلات درپیش نہ ہوتیں۔ جنرل کارٹر کا کہنا تھا کہ طالبان امن مذاکرات کے لیے رضامند ہو جائیں گے۔نیٹو انخلا کے بعد کابل حکومت کا کنٹرول چند علاقوں پر ہی ہو گا۔افغان فوج کو ملکی سکیورٹی سنبھالنے کے لیے بھرپور مدد کی ضرورت ہے۔